پاکستان کو آئندہ 2 سال کیلیے ’ابوظبی ڈائیلاگ‘ کی سربراہی مل گئی اسلام آباد (09 اگست 2021ء) عالمی سطح پر پاکستان کے نام ایک اور بہت بڑا اعزاز، بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود پاکستان نے آئندہ دو سال کیلئے ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی حاصل کر لی، اوورسیز پاکستانیوں کے بڑے مسائل حل ہونے کا امکان

ظاہر کر دیا گیا- تفصیلات کےمطابق عالمی سطح پر پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا، ابوظبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ذرائع کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا۔تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے۔ زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔

Sharing is caring!

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں